’میرے دل میں کملا ہیرس کے لیے احترام نہیں‘، ڈونالڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار کے تئیں ناپسندیدگی کا کیا اظہار

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جہاں تک انفرادی حملوں کی بات ہے، میں کملا ہیرس سے بہت ناراض ہوں کیونکہ انھوں نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا ہے وہ غلط ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
user

قومی آواز بیورو

امریکہ میں صدارتی انتخاب کو لے کر سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ جب سے کملا ہیرس صدارتی امیدوار بنی ہیں، تب سے حالات انتہائی دلچسپ بھی ہو گئے ہیں۔ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کو زبردست ٹکر دے رہی ہیں جس سے سابق امریکی صدر کافی پریشان بھی ہیں۔ وہ لگاتار کملا ہیرس پر حملہ آور رخ اختیار کر رہے ہیں اور ان کے تئیں اپنی ناپسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ ایک تازہ بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ کملا ہیرس کا احترام نہیں کرتے، اور ہیرس انفرادی حملوں کی حقدار ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جہاں تک انفرادی حملوں کی بات ہے، میں کملا ہیرس سے بہت ناراض ہوں، کیونکہ انھوں نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا ہے وہ غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ کملا ہیرس نے ملک کی بہتری کے لیے کام نہیں کیا ہے۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میرے دل میں کملا ہیرس کے لیے ’بہت احترام‘ نہیں ہے۔ میرے دل میں کملا ہیرس کی دانشمندی پر سوال ہے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک خوفناک صدر ہوں گی۔


اس درمیان ایک سروے میں ٹرمپ کے مقابلے ہیرس آگے نکلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ایک زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ دراصل ایک غیر جانبدار کُک پالیٹکل رپورٹ کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ہیرس 7 میں سے 5 ریاستوں میں ٹرمپ سے آگے ہیں۔ ایروزونا، مشیگن، وسکانسن، شمالی کیرولینا اور پنسلوینیا میں ٹرمپ پچھڑ رہے ہیں جو نومبر کے انتخابی نتائج کو بدل سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔