امریکہ: کیلیفورنیا میں 3 لوگوں کا گولی مار کر بہیمانہ قتل، حملہ آور کو پولیس نے کیا گرفتار

گھر میں گھس کر انجام دیے گئے اس قتل واقعہ سے ہر کوئی دہشت میں ہے، ابھی یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آخر یہ گولی باری کیوں کی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، یو این آئی</p></div>

علامتی تصویر، یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں تین لوگوں کا بہیمانہ قتل کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ بدھ کی شب پیش آیا جب گھر میں گھس کر ایک ہی کنبہ کے تین لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے پوچھ تاچھ چل رہی ہے۔

اے پی ڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اسے ایک شخص نے فون کر بتایا کہ اس کے پڑوسی کو الامیڈا شہر کے کٹّی ہاک روڈ کے 400 بلاک میں گولی مار دی گئی ہے۔ اس کے بعد پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچی اور المایڈا پولیس کے افسران نے متاثرین کا پتہ لگایا۔ گھر میں نابالغوں سمیت کنبہ کے دیگر اراکین بھی گولی لگنے سے زخمی ملے۔ ایک مشتبہ شخص کو موقع پر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔


گھر میں گھس کر کیے گئے اس قتل عام سے علاقے کے لوگ دہشت میں بتائے جا رہے ہیں۔ فی الحال پولیس نے گولی باری کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت تکلیف ہو رہی ہے کہ تین متاثرین کی موت ہو گئی ہے اور کنبہ کے دیگر اراکین مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔‘‘ پولیس نے بتایا کہ عام لوگوں کو اس واقعہ سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔