تنازعات کے درمیان ’ٹوئٹر انڈیا‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر منیش مہیشوری کا ہندوستان سے امریکہ تبادلہ
منیش مہیشوری کا تبادلہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ٹوئٹر کانگریس اور اس کے لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی پارٹی لیڈران کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کے لیے تنازعات کا سامنا کر رہا ہے۔
ہندوستان میں مائیکرو-بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر منیش مہیشوری کا تبادلہ ہو گیا ہے۔ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ مہیشوری اب امریکہ میں کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں ایک بڑا کردار نبھائیں گے۔ مہیشوری سین فرانسسکو میں بطور سینئر ڈائریکٹر، فنانس پالیسی اور مینجمنٹ کی شکل میں نیا کردار نبھائیں گے۔ نیٹورک 18 ڈیجیٹل کے سابق سی ای او مہیشوری اپریل 2019 میں ملک میں ٹوئٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر بنائے گئے تھے۔
ٹوئٹر کے وائس پریسیڈنٹ یو ساساموٹو نے جمعہ کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’گزشتہ دو سالوں سے زیادہ مدت میں ہمارے ہندوستانی کاروبار کو قیادت دینے کے لیے منیش کو شکریہ۔ دنیا بھر میں نئے بازار کے لیے فنانشیل پالیسی اور مینجمنٹ کے انچارج کی شکل میں امریکہ میں آپ کے نئے کردار کے لیے مبارکباد۔ اس اہم ترقیاتی موقع کی قیادت کرنے کو لے کر ٹوئٹر پرجوش ہے۔‘‘ وہیں ٹوئٹر نے ابھی تک ہندوستان کے نئے چیف کا اعلان نہیں کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئٹر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر عہدہ سے منیش مہیشوری کا تبادلہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ٹوئٹر کانگریس اور اس کے لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی پارٹی لیڈران کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کے لیے تنازعات کا سامنا کر رہا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ ایسا حکومت کے اشارے پر کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ ٹوئٹر نے اپنی کارروائی کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ضابطوں کو اس کی سروس میں سبھی کے لیے دانشمندانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر نافذ کیا جاتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔