ساگر اڈانی: قابل تجدید توانائی کی بصیرت سے امریکی رشوت ستانی کی تحقیقات میں مرکزی شخصیت تک

ساگر اڈانی کئی سالوں سے کمپنی کی اسٹریٹجک ترقی اور مالیاتی امور کو سرانجام دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ساگر اڈانی</p></div>

ساگر اڈانی

user

قومی آواز بیورو

اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (اے جی ای ایل) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور اڈانی گروپ لیڈرشپ کے اہم رکن ساگر اڈانی اس وقت توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ دراصل ان پر رشوت ستانی کے ایک اہم معاملے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے ذریعہ 2023 کی ایک تحقیقات میں اڈانی گروپ کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ اس خبر نے ہندوستان کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ’اڈانی گروپ‘ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

ساگر اڈانی نے براؤن یونیورسٹی (امریکہ) سے اکنامکس میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد 2015 میں اڈانی گروپ میں شمولیت حاصل کی۔ یہاں ساگر نے پروجیکٹ مینجمنٹ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انھوں نے ’اے جی ای ایل‘ میں قابل تجدید توانائی کے پورٹ فولیو کی تشکیل میں اہم کردار نبھایا۔ اس میں سورج کی روشنی اور ہوا سے توانائی پیدا کرنے والے پروجیکٹس کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔ ساگر اڈانی سالوں سے کمپنی کی اسٹریٹجک ترقی اور مالیاتی امور کو آگے بڑھانے میں اہم کردار نبھا رہے ہیں، تاکہ اے جی ای ایل کو پائیدار توانائی کے حل میں رہنما کے طور پر قائم کیا جا سکے۔


اس درمیان تازہ ترین صورت حال نے ساگر اڈانی کی کامیابیوں کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ مارچ 2023 میں انھیں ایک گرانڈ جوری (جج) کے ذریعہ سمن بھیجا گیا اور امریکی افسران کے ذریعہ ایک سرچ وارنٹ پر عمل درآمد کیا گیا۔ اس سے ساگر کے پاس موجود الیکٹرانک آلات کو ضبط کرنے کی اجازت مل گئی۔ وارنٹ میں تجارتی فوائد حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی سرکاری افسران کو رشوت یا دیگر لالچ کی شکل میں مبینہ ادائیگیوں سے متعلق ثبوت کی ضرورت کو نشان زد کیا گیا تھا۔ یہ الزامات ایف سی پی اے (بیرون ملکی بدعنوانی پریکٹس ایکٹ) کی خلاف ورزی اور اڈانی گروپ کے ذریعہ ممکنہ سیکورٹیز دھوکہ دہی کی وسیع جانچ کا حصہ ہیں۔

اس جانچ نے فنانشیل مارکیٹ میں کھلبلی مچا دی ہے اور اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرس کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں ساگر اڈانی کی قابل ذکر کارگزاری کے باوجود انھیں جانچ کا سامنا ہے۔ اس سے ساگر کے کیریئر کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے اور عالمی سطح پر اڈانی گروپ کی موجودہ حالت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔