سندھی سماج کی تاریخ پر لکھی گئی پہلی کتاب ’موسٹ آئیکونک سندھیز آف دی ورلڈ‘ کا اجرا

یہ کتاب اپنے آپ میں دلچسپ ہے کیونکہ یہ سندھ اور سندھی کی کہانی ہے جسے ایک غیر سندھی نے شائع کیا ہے، کیونکہ وہ اس سماج سے بے انتہا متاثر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بذریعہ پریس ریلیز</p></div>

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

user

قومی آواز بیورو

سندھی سماج کی تاریخ پر لکھی گئی کتاب ’موسٹ آئیکونک سندھیز آف دی ورلڈ‘ کا اجرا بدھ کے روز پریس کلب آف انڈیا، رائے سینا روڈ نئی دہلی میں کیا گیا۔ اس موقع پر سندھی سماج کی سرکردہ شخصیت رکن پارلیمنٹ شنکر لالوانی، کتاب کے مصنف وکاس بھارگو اور سندھی اکادمی دہلی کے سکریٹری سمیت دیگر معزز اشخاص موجود تھے۔ اس کتاب پر لوک سبھا اسپیرک اوم برلا بھی اپنی رائے ظاہر کر چکے ہیں۔

اس موقع پر منعقد پریس کانفرنس میں رکن پارلیمنٹ شنکر لالوانی نے وکاس بھارگو کو ان کے اس کام کے لیے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ غیر سندھی ہوتے ہوئے بھی انھوں نے سندھی تاریخ پر کتاب لکھی۔ اس طرح کی سوچ سے سندھی سماج کے تعاون کو دنیا کے سامنے لانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے یہ بھی تذکرہ کیا کہ ’’یو اے ای اور دنیا کے لیے خصوصی طور سے سندھی طبقہ کے لیے ہندوستانی عظیم تعاون کردہ ہیں۔‘‘


صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کتاب کے مصنف وکاس بھارگو نے کہا کہ سندھی سماج پر لکھی گئی یہ کتاب ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے۔ یہ کتاب اپنے آپ میں دلچسپ ہے کیونکہ یہ سندھ اور سندھی کی کہانی ہے جسے ایک غیر سندھی نے شائع کیا ہے، کیونکہ وہ اس سماج سے بے انتہا متاثر ہے۔ اس کتاب میں دنیا کے 16 ممالک کی 61 سندھی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وکاس بھارگو کی اس کتاب سے قبل 32 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ عرب ورلڈ کے اوپر ان کی لکھی گئی کتاب ’سوچ‘ اس موضوع پر لکھی گئی پہلی ہندی کتاب ہے۔ افریقہ پر لکھی گئی ان کی دو کتابیں بھی کافی شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ وکاس بھارگو کا کہنا ہے کہ راجستھان، مہاراشٹر، گجرات، پنجاب اور اتر پردیش پر بھی انھوں نے کتابیں لکھی ہیں جنھی قارئین کا بھرپور پیار ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔