ہند-میانمار سرحد پر میانماری فوج کی بمباری، 50 سے زیادہ کیڈرس کی موت

بتایا جا رہا ہے کہ ہند-میانمار سرحد پر جمعہ کو میانماری فوج کے جنگی طیاروں نے اراکن آرمی بیس پر بمباری کی، اس میں اب تک 50 کیڈرس کی موت ہو چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہند-میانمار سرحد پر بمباری کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو میانماری فوج کے جنگی طیاروں نے اراکن آرمی بیس پر شدید بمباری کی۔ اس میں اب تک 50 کیڈرس کی موت ہو چکی ہے۔ حالانکہ اس بمباری کا اثر ہندوستانی سرحد کے اندر نہیں پڑا ہے۔

باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ جمعہ کی شام میانمار کی فوج (ایم اے) کے جنگی طیاروں اور ہیپٹروں نے میانمار کے گاؤں ورنگ کے پاس واقع اراکن آرمی (اے اے) بیس پر بمباری کی۔ اس واقعہ میں 40 سے 50 کیڈرس کی ہلاکت ہو گئی ہے اور تقریباً 30 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔


مل رہی جانکاری کے مطابق ورنگ کے سبھی عوام جنگلوں کی طرف بھاگ گئے ہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ ہندوستانی علاقوں میں گھس سکتے ہیں۔ لیکن ابھی تک کسی نے بھی ہندوستانی علاقہ میں گھسنے کی اطلاع نہیں دی ہے۔ میانمار کے گاؤں ورنگ، ہندوستان کے گاؤں ڈمجاؤ اور ہماونگ بچوا کے قریب ہے۔ اس لیے آس پاس کے ہندوستانی گاؤں میں میانمار کے شہریوں کے داخلے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔