حیدر آباد کے ایک اسپتال میں لگی شدید آگ، کئی مریض کے پھنسے ہونے کا اندیشہ، دیکھیں ویڈیو
آگ حیدر آباد کے انکورا اسپتال کی بلڈنگ میں لگی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔
حیدر آباد کے ایک اسپتال میں ہفتہ کے روز شدید آگ لگ گئی۔ اسپتال میں کئی مریضوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں اور موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود ہیں۔ یہ آگ حیدر آباد کے انکورا اسپتال کی عمارت میں لگی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔ دسویں منزل پر پلاسٹک کا سامان رکھا ہوا تھا جس کے سبب آگ خوفناک شکل اختیار کر لی۔ آگ پانچویں منزل سے دسویں منزل تک پھیل گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انکورا اسپتال میں بچوں اور حاملہ خواتین کا علاج کیا جاتا ہے۔ اسپتال میں بیشتر حاملہ خواتین کے موجود ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔