وائی ایس شرمیلا کا وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی پرسخت حملہ، کہا ’ایک بھی انتخابی وعدہ پورانہیں کیا‘

وائی ایس شرمیلا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے ملازمتوں کے نام پر نوجوانوں کو صرف دھوکہ دیا اور کسانوں کوفصلوں کے نقصانات کا بھی معاوضہ نہیں دیا۔

وائی ایس شرمیلا، تصویر آئی اے این ایس
وائی ایس شرمیلا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے ریاست کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا، ملازمتوں کے نام پر نوجوانوں کو صرف دھوکہ دیا اور کسانوں کوفصلوں کے نقصانات کا بھی معاوضہ نہیں دیا۔ وہ کرنول ضلع کے کوڈومورو میں انصاف یاترا میں خطاب کر رہی تھیں۔

ریاستی کانگریس کے سربراہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور نوجوانوں کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ پانچ سال پہلے کسانوں کو مدد کرنے کا وعدہ جگن موہن ریڈی نے کیاتھا مگر ان کے فصلوں کے نقصانات پر جگن موہن ریڈی حکومت نے معاوضہ نہیں دیا۔ وائی شرمیلا نے مزید کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈُی نے ریاست کی عوام کے بارے میں نہیں سوچا۔


آندھراپردیش کانگریس کی ریاستی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ ان کے والد وائی ایس راج شیکھرریڈی کی جانب سے شروع کردہ پروجیکٹ کو جگن موہن ریڈی نے پورا نہیں کیا۔ اگر یہ مکمل ہوجاتا ہے تو دو لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوتی اور کرنول کے 6 لاکھ افرادکو پینے کا پانی مل پاتا۔ انہوں نے کہا کہ کرنول میں جوڈیشری کیپٹل قائم کرنے کا وعدہ پورا نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر روزگار کی فراہمی کے معاملہ میں نوجوانوں سے دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔