مہاراشٹر میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ الیکشن کمیشن کی وضاحت آئی سامنے

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخاب کو لے کر ابھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے، کیونکہ مہاراشٹر کے لیے ہمیں بہت ساری چیزوں کا دھیان رکھنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چیف الیکشن کمشنر اور دونوں الیکشن کمشنرز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div>

چیف الیکشن کمشنر اور دونوں الیکشن کمشنرز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، تصویر ویپن/قومی آواز

user

قومی آواز بیورو

امید کی جا رہی تھی کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا 4 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا، لیکن صرف 2 ریاستوں میں ہی اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں تین مراحل (18 ستمبر، 25 ستمبر، یکم اکتوبر)  اور ہریانہ میں ایک مرحلہ (یکم اکتوبر) میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دونوں ہی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج 4 اکتوبر کو برآمد ہوں گے۔

مہاراشٹر اسمبلی کی مدت کار چونکہ 26 نومبر کو ختم ہونے والی ہے، اس لیے کئی لوگوں کو حیرانی ہے کہ وہاں اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی پریس کانفرنس میں جب سوال کیا گیا تو انھوں نے میڈیا کے سامنے وضاحت پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخاب کا اعلان ہوا ہے، ایسے میں مہاراشٹر کو لے کر ابھی فیصلہ نہیں لینا مناسب سمجھا گیا۔ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخاب کے لیے ہمیں بہت ساری چیزوں کا دھیان رکھنا ہے۔ مثلاً تہوار کا سیزن شروع ہونے والا ہے... پتری پکش، نوراتری اور پھر دیوالی کا تہوار بھی آنے والا ہے۔ اس لیے ابھی مہاراشٹر میں انتخاب کا اعلان نہیں ہوا۔


بہرحال، امید کی جا رہی ہے کہ جموں و کشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج برآمد ہونے کے فوراً بعد مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ چونکہ مہاراشٹر اسمبلی کی مدت کار 26 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے اور جھارکھنڈ اسمبلی کی مدت کار 5 جنوری 2025 کو ختم ہونے والی ہے، اس لیے ان دونوں ریاستوں میں انتخابات کو لے کر بہت زیادہ تاخیر کا امکان نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔