دہلی-این سی آر میں موسم نے لی کروٹ، رات بھر ہوئی بارش، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، یوپی، ہریانہ سمیت شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اگلے 2 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

بارش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
بارش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں موسم کا انداز تبدیل ہو گیا ہے۔ دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں رات بھر ہوئی بارش کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے۔ اتر پردیش، ہریانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔ بارش کے باعث کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی، یوپی، ہریانہ سمیت شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں آج (پیر) 30 جنوری کو بھی بارش جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ اگلے 2 گھنٹوں کے دوران دہلی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، یمنا نگر، کوسلی، سوہانہ، ریواڑی، پلول، باول، نوح، اورنگ آباد، ہوڈل (ہریانہ) سہارنپور، گنگوہ، شاملی، مظفر نگر، کاندھلا، کھتولی، ساکوٹی ٹانڈہ اور ملحقہ علاقے میں بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان میں ویسٹرن ڈسٹربنس مسلسل جاری ہے۔ اس کا اثر منگل کے روز تک رہنے کی توقع ہے۔


اس کے علاوہ چاند پور، بڑوت، دورالا، باغپت، میرٹھ، کھیکڑا، مودی نگر، کٹھور، گڑھ مکتیشور، پیلکھوا، ہاپوڑ، گولاوتٹی سمیت تمام علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ راجستھان کے ڈیگ، لکشمن گڑھ اور بھرت پور میں بھی بارش متوقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔