موسم کا حال: شمالی ہند میں دھوپ کھل گئی، مگر سرد ہواؤں نے پیدا کی ٹھٹھرن

دہلی میں اگلے تین دنوں تک صبح اور شام کے وقت سرد ہوائیں چلیں گی، جس کی وجہ سے سردی برقرار رہے گی۔ جمعرات سے 12 سے 20 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے

دہلی کی سردی / Getty Images
دہلی کی سردی / Getty Images
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: بارش کا موسم ختم ہونے کے بعد دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندو میں تیز دھوپ ضرور دیکھی جا رہی ہے لیکن اس کے باوجود پہاڑوں سے آنے والی برفیلی ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں اس کی وجہ سے آلودگی میں کمی آئی ہے جبکہ سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے دھند بھی کم دیکھی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کو دارالحکومت میں 10 سے 24 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ اگلے تین دنوں تک دہلی میں صبح اور شام میں برفیلی ہوائیں چلیں گی، جس کی وجہ سے سردی برقرار رہے گی۔ جمعرات کو 12 سے 20 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد جمعہ کو ہوا کی رفتار بھی کم ہو جائے گی۔ جمعہ کو ہوا چھ سے 12 کلومیٹر کی رفتار سے چلے گی۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو دہلی میں موسم صاف رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔


اس کے علاوہ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ریاست کا کم از کم درجہ حرارت اگلے چار پانچ دنوں تک سات ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ اس ہفتے دارالحکومت کے کئی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔