وکرمادتیہ سنگھ کا ہماچل رجمنٹ کی تشکیل کا مطالبہ، کہا- ’فوج میں ریاست کی علاحدہ نمائندگی ہونی چاہیے‘

منڈی سے کانگریس کے لوک سبھا امیدوار وکرمادتیہ سنگھ نے ہماچل رجمنٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فوج میں ریاست کی علاحدہ نمائندگی ہونی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>وکرما دتیہ سنگھ / ویڈیو گریب</p></div>

وکرما دتیہ سنگھ / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

 ہماچل پردیش کے منڈی سے کانگریس کے امیدوار وکرمادتیہ سنگھ نے فوج میں ہماچل رجمنٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چاہے کیپٹن وکرم بترا ہوں یا سوربھ کالیا، جس طرح سے انہوں نے ہماچل کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں، اس کا تقاضا ہے کہ فوج میں ریاست کی علاحدہ نمائندگی ہو۔ میں یہ مسئلہ پوری سنجیدگی کے ساتھ لوک سبھا میں اٹھاؤں گا کہ ہماچل پردیش کی بھی ہندوستانی فوج میں ایک رجمنٹ ہونی چاہیے۔

وکرمادتیہ سنگھ نے مزید کہا ہے میں جانتا ہوں کہ دفاع میں ریاستوں کو فوقیت (ریاستوں کے نام پر رجمنٹ کا نام) نہیں دی جاتی ہے لیکن علاقائی حصے داری اور ہماچل کے نوجوانوں کی دفاعی افواج میں اعلیٰ نمائندگی کو دیکھتے ہوئے وقت آگیا ہےکہ جنہوں نے ملک کی حفاظت میں اپنی زندگیاں قربان کردی ہیں ان کو مناسب خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فوج میں ریاست کے نام پر علاحدہ رجمنٹ بنائی جائے۔


منڈی پارلیمانی سیٹ پر بی جے پی امیدوار کو درپیش چیلنج پر کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہماچل میں کنگنا رناوت کی تفریح ​​کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ وہ کپل شرما جیسے کامیڈین کو ٹکر دے رہی ہیں۔ انہیں ممبئی واپس جاکر اپنی فلمیں مکمل کرنی چاہئیں یا پھر کامیڈی نائٹس ود کنگنا رناوت کے نام سے ایک نیا کامیڈی شو شروع کرنا چاہئے۔ میں ان سے سخت سوالات کرتا ہوں لیکن وہ ہمیشہ مجھ پر خواتین مخالف ہونے کا الزام لگا کر بچنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے ایسے بیانات دیے ہیں جنہیں سن کر لوگ اپنی ہنسی نہیں روک پا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔