اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات: قسمت آزمائی کرنے والے 632 امیدواروں میں سے 252 کروڑ پتی

اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق ان 632 میں سے اس مرتبہ ریاست میں 252 کروڑ پتی امیدوار ہیں جن میں بی جے پی کے پاس سب سے زیادہ 60 امیدوار ہیں۔

تصویر ٹوئٹر / @INCUttarakhand،
@BJP4UK
تصویر ٹوئٹر / @INCUttarakhand، @BJP4UK
user

یو این آئی

دہرادون: اتراکھنڈ میں 14 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمائی کرنے والے 632 امیدواروں میں سے کل 40 فیصد امیدوار کروڑ پتی ہیں۔ اب وہ ایک معزز ایم ایل اے بننے کے خواہش مند ہیں۔ ریاست میں 632 میں سے 626 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا تجزیہ کرنے کے بعد جاری کردہ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ ان 632 میں سے اس مرتبہ ریاست میں 252 کروڑ پتی امیدوار ہیں جن میں بی جے پی کے پاس سب سے زیادہ 60 امیدوار ہیں۔

اے ڈی آر کے کوآرڈینیٹر منوج دھیانی نے یو این آئی کو بتایا کہ پانچویں اسمبلی کے لیے ہونے والے ان انتخابات میں سال 2017 کے مقابلے کروڑ پتی امیدواروں کی تعداد میں تقریباً نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تب یہ تعداد 31 فیصد تھی۔ اس مرتبہ 40 فیصد امیدوار کروڑ پتی ہیں۔


رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے 60، کانگریس کے 56 اور 40 آزاد امیدوار کروڑ پتی ہیں جب کہ عام آدمی پارٹی کے 31، بہوجن سماج پارٹی کے 18، اتراکھنڈ کرانتی دل کے 12، سماج وادی پارٹی کے آٹھ، آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے چھ ، پیپلز پارٹی آف انڈیا (ڈیموکریٹک) کے تین کروڑ پتی امیدوار میدان میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔