اناؤ میں جو ہوا وہ یوپی میں نیا نہیں، انتظامیہ نے متاثرہ کی ماں کی بات نہیں سنی: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے اناؤ معاملے پر یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو اس ایشو پر سیاست کرنے کی جگہ جواب دینا چاہیے کہ انتظامیہ نے متاثرہ کی ماں کی بات کیوں نہیں سنی۔

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCUttarakhand
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCUttarakhand
user

قومی آواز بیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اناؤ معاملے پر اتر پردیش کی یوگی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اناؤ میں جو کچھ پیش آیا وہ اتر پردیش میں نیا نہیں ہے۔ ایک دلت لڑکی کی ماں اپنی بیٹی کا پتہ لگنے کے لیے دفتروں کے چکر کاٹتی رہی، آخر میں اس کو اپنی بیٹی کی لاش ملی۔ انتظامیہ نے اس کی ایک نہیں سنی۔ بی جے پی کو اس ایشو پر سیاست کرنے کی جگہ جواب دینا چاہیے کہ انتظامیہ کیوں اس ماں کو جنوری سے دوڑاتا رہا؟ کس نے اس بٹیا کی ماں کی گزارش نہیں سنی؟

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’یوگی آدتیہ ناتھ جی آپ تقریروں میں نظامِ قانون کی بات کرنا چھوڑ دیجیے۔ آپ کی حکومت میں خوتین کو انصاف کے لیے در در بھٹکنا پڑتا ہے، خواتین پر مظالم ہونے پر ان کی آواز سنی ہی نہیں جاتی۔ خواتین پر مظالم کر ان کا قتل کر دیا جاتا ہے اور آپ جھوٹے دعووں میں مصروف رہتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔