اتر پردیش: سنبھل میں تیز دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئی آر سی سی سڑک، تحقیقات کا فیصلہ

جائے وقوع کے سامنے میڈیکل اسٹور چلانے والے راجیش شرما نے بتایا کہ جس وقت سڑک تیز آواز کے ساتھ پھٹی، اس وقت غنیمت رہی کہ کوئی گاڑی وہاں سے نہیں گزر رہی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش میں ایک روڈ کے اچانک پھٹ جانے کا حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گواں قصبہ میں موجود آر سی سی سڑک تیز آواز کے ساتھ پھٹ گئی۔ دھماکہ جیسی آواز سن کر آس پاس کے لوگ ڈر گئے اور گھروں سے باہر نکل کر دیکھا تو انھیں ٹوٹی ہوئی سڑک دکھائی دی۔

بتایا جا رہا ہے کہ قصبہ گواں میں گواں-انوپ شہر راستہ میں نکھاسا بازار کے قریب چار سال قبل اس سڑک کی تعمیر کی گئی تھی۔ 27 مئی کی دوپہر تقریباً 2 بجے سڑک تیز آواز کے ساتھ پھٹ گئی اور زمین سے تقریباً 10 انچ اوپر اٹھ گئی۔ سڑک پھٹنے کے بعد اسے دیکھنے والوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ نگر پنچایت گواں کی ای او ڈپٹی کلکٹر وندنا مشرا نے بتایا کہ سڑک کی مدت کار 5 سال تک ہے۔ یہ سڑک کیوں پھٹی، اس سلسلے میں جانچ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


جائے وقوع کے سامنے میڈیکل اسٹور چلانے والے راجیش شرما نے بتایا کہ جس وقت سڑک تیز آواز کے ساتھ پھٹی، اس وقت غنیمت رہی کہ کوئی گاڑی وہاں سے نہیں گزر رہی تھی۔ اگر گاڑی گزر رہی ہوتی تو بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ حالانکہ اب اس حادثے کے بعد لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ کچھ لوگوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ دراصل گزشتہ دس دنوں سے سورج کی تپش سے عوام بے حال ہیں، گرمی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سڑک ٹوٹنے کے لیے تپش کو ایک وجہ تصور کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ جانچ کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ اصل وجہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔