راہل گاندھی کو جلسۂ عام میں نظر آیا اگنی ویر تو اسے اسٹیج پر بلا کر لگایا گلے، ویڈیو وائرل

لوک سبھا انتخابت کے دوران جہاں ایک طرف عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کا موضوع ہے تو وہیں اگنی ویر اسکیم بھی لوگوں کے درمیان بحث موضوع بنی ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے ساتویں اور آخری مرحلے میں رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرنے کی غرض سے سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم شباب پر ہے۔ پر پارٹی اپنے طور پر طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی بہار پہنچے، جہاں ایک جانب عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور مہنگائی و بدعنوانی کو ختم کرنے کا مسئلہ ہے تو وہیں اگنی ویر یوجنا کا مسئلہ بھی ہے جس پر لوگ کھل کر بحث کر رہے ہیں۔

جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے اگنی ویر اسکیم  کے حوالے سے حکومت پر سخت حملہ کیا۔ پی ایم مودی پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف پی ایم مودی خود کو دیش بھکت (محب وطن) کہتے ہیں تو دوسری طرف انہوں نے ملک کے بہادر سپاہیوں کی بھی توہین کی ہے۔ راہل گاندھی اسٹیج سے خطاب کر رہی رہے تھے کہ ایک نوجوان کھڑا ہو گیا، جسے راہل گاندھی نے اسٹیج پر بلایا۔ جیسے ہی نوجوان اسٹیج پر آیا راہل گاندھی نے اسے گلے لگا لیا۔ وکاس کمار نامی یہ نوجوان خود کو اگنی ویر بتا رہا ہے، جس کا کہنا ہے کہ اسے یہ اسکیم بالکل بھی پسند نہیں آئی۔ راہل گاندھی کے ذریعے اس نوجوان کو اسٹیج پر بلاکر گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو راہل گاندھی کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے بھی شیئر ہوئی ہے۔


اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی نے دو طرح کے شہید پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکاس کمار سے کہا جا رہا ہے کہ آپ کے دل میں دیش بھکتی (حب الوطنی) ہے، آپ بغیر تربیت کے سرحد پر جائیں، بغیر پنشن کے فوج میں شامل جائیں اور اگر آپ شہید ہو تے ہیں تو ہندوستان کی حکومت آپ کے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اگنی ویر شہید ہو جائے تو اسے شہید کا درجہ نہیں ملے گا کیونکہ آپ اگنی ویر ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ نہ صرف فوج کی بلکہ ہر دیش بھکت کی توہین ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔