اترپردیش: سابق رکن اسمبلی اجول رمن سنگھ کانگریس میں شامل

اجول رمن سنگھ کے کانگریس میں شامل ہونے پر کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے کہا کہ اجول رمن کی آمد سے پارٹی کو تقویت ملی ہے۔ ان کے ساتھ آنے سے پوری ریاست میں نہایت مضبوطی سے الیکشن لڑا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

تصویر: آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

اترپردیش کے الہٰ آباد (پریاگ راج) سے سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی اجول رمن سنگھ آج (2 اپریل) کو کانگریس میں شامل ہو گئے۔ کانگریس کے ریاستی انچارج اویناش پانڈے اور ریاستی صدر اجے رائے نے نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔

اجول رمن سنگھ الہٰ آباد کے کرچھنا حلقۂ اسمبلی سے دو بار سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اجول رمن سنگھ کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے کہا کہ اجول رمن کی آمد سے پارٹی کو تقویت ملی ہے۔ ان کے ساتھ آنے سے پوری ریاست میں نہایت مضبوطی سے الیکشن لڑا جائے گا۔ جبکہ آرادھنا مشرا مونا نے کہا کہ الائنس کے تحت الہٰ آباد میں ایک نیا باب لکھا جائے گا۔


اترپردیش میں کانگریس پارٹی کے انچارج اویناش پانڈے نے کہا ہے کہ کون کہاں سے لڑے گا؟ آج شام تک سب کچھ صاف ہو جائے گا۔ کانگریس کے ریاستی انچارج نے کہا کہ الہٰ آباد نہرو خاندان کا آبائی علاقہ رہا ہے۔ وہاں سے اجول رمن کا کانگریس میں آنا پارٹی کے لیے اہم ہے۔ ان کی آمد سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔ وہ کافی عرصے تک سماج وادی پارٹی میں رہے ہیں۔

اس موقع پر اجول رمن سنگھ نے کہا کہ آئین خطرے میں ہے۔ جمہوریت خطرے میں ہے۔ ہم سب بی جے پی کے خلاف متحد ہیں۔ مجھے دونوں پارٹیوں کے لیڈران کا اعتماد ملا۔ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی رضامندی کی بنیاد پرمیں انتخابی میدان میں اترنے جا رہا ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔