اتر پردیش: ٹینکر اور روڈ ویز بس کے درمیان خوفناک تصادم، ایک ہلاک، 12 زخمی

اے ایس پی نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار سوربھ حادثے میں جاں بحق ہوگئے، جبکہ بس میں سوار کم از کم 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے بجنور ضلع کے دھام پور تھانہ علاقے میں تیز رفتار ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی اور اتراکھنڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (مشرقی) بجنور (اے ایس پی) دھرم سنگھ مارچل نے بتایا کہ ہفتہ کی شام دھام پور تھانہ علاقے کے تحت قومی شاہراہ پر دمینتی اسپتال کے قریب ایک تیز رفتار ٹینکر ایک بائیکر کو روندتا ہو اتراکھنڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس سے جوکہ مخالف سمت سے آ رہی تھی ٹکرا گیا۔

اے ایس پی نے بتایا کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار ٹیچر سوربھ ملک (38) کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ بس میں سوار کم از کم 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ اے ایس پی نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا گیا ہے۔


اے ایس پی نے کہا کہ ملزم ٹینکر ڈرائیور کلویر نے شراب نوشی کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کلویر کو نشے حالت میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانے، اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔