دہلی سمیت کئی شہروں میں سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں تخفیف، مرکزی وزیر نے دی اطلاع

حکومت نے حال ہی میں قدرتی گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے نیا اصول وضع کیا تھا، جس کے بعد قومی راجدھانی سمیت ملک کے کئی شہروں میں سی این سی اور پی این جی کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/HardeepSPuri">@HardeepSPuri</a></p></div>

تصویر ٹوئٹر /@HardeepSPuri

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) اور پائپ لائن والی پکوان گیس (پی این جی) کی قیمتوں میں 6 روپے تک کی تخفیف کی گئی ہے۔ تقریباً دو سالوں کے بعد گیس قیمتوں میں یہ پہلی تخفیف ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے خود ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ٹوئٹر پر لکھا ’’سی این جی اور پی این جی صارفین کو راحت! گھریلو طور پر پیدا ہونے والی قدرتی گیس کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے نتیجے میں اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ کی طرف سے دہلی، یوپی، ہریانہ اور راجستھان کے کئی شہروں میں سی این جی کی قیمت میں تقریباً 6 روپے فی کلو اور گھریلو پی این جی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کی تخفیف کی گئی ہے۔


حکومت نے ایک روز قبل قدرتی گیس کی قیمت کے تعین کا نیا فارمولہ نافذ کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد قومی راجدھانی میں سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ دہلی میں سی این جی اور پائپ لائن گیس کی خوردہ فروخت کرنے والی فرم اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ قومی راجدھانی خط (این سی ٹی) میں سی این جی کی قیمت 79.56 روپے فی کلوگرام سے کم ہو کر 73.59 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔ اسی طرح، پائپڈ گھریلو ایل پی جی کی قیمت 53.59 روپے فی معیاری کیوبک میٹر (ایس سی ایم) سے گھٹ کر 48.59 روپے فی ایس سی ایم پر آ گئی ہے۔ آئی جی ایل کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 9 اپریل سے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تخفیف دو سالوں میں گیس کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد اضافے کے بعد کی گئی ہے۔ اپریل 2021 سے دسمبر 2022 کے درمیان سی این جی کی قیمتوں میں 15 بار اضافہ کیا گیا اور اس کی قیمت 36.16 روپے فی کلو (83 فیصد) تک بڑھ گئی۔ سی این جی کی قیمت میں آخری بار 17 دسمبر 2022 کو اضافہ کیا گیا تھا۔ اسی طرح پی این جی کی قیمت 7 اگست 2021 سے 8 اکتوبر 2022 کے درمیان 10 بار بڑھائی گئی اور اس کی قیمتوں میں 24.09 روپے فی ایس سی ایم یعنی 81 فیصد اضافہ کیا گای۔ آئی جی ایل نے کہا کہ دہلی میں سی این جی اور پی این جی کی خوردہ قیمتیں ملک میں سب سے کم ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔