امریکہ: سنسناٹی یونیورسٹی کے پاس زوردار فائرنگ، 3 لوگوں کی موت، 2 افراد حراست میں لیے گئے

فائرنگ واقعہ میں نہ صرف 3 لوگوں کی موت ہوئی ہے، بلکہ 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، جائے حادثہ سے کئی اسلحے برآمد کیے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں ایک بار پھر اندھادھند فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں پیر کے روز یونیورسٹی آف سنسناٹی کیمپس کے پاس پانچ لوگوں کو گولی مار دی گئی۔ اس فائرنگ واقعہ میں تین لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے، جب کہ دیگر دو زخمی ہوئے ہیں جنھیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے اس واقعہ کے تعلق سے دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جن میں سے ایک کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ زخمی ہے۔ سنسناٹی پولیس کے کیپٹن مارک برنس نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ جائے حادثہ سے کئی اسلحے برآمد کیے گئے ہیں اور دو لوگوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔


اس سے قبل سنسناٹی یونیورسٹی کے پبلک سیکورٹی ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا جس میں بتایا کہ علی الصبح 3 بجے گولی باری کا یہ واقعہ پیش آیا۔ حالانکہ فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کا ارادہ کیا تھا اور مہلوکین پر انھوں نے گولیاں کیوں چلائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔