امریکہ جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں تکنیکی خرابی، روس میں لینڈنگ
دہلی سے سان فرانسسکو جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں تکنیکی خرابی آ گئی، جس کے بعد اس نے روس کے کراسنویارسک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی
نئی دہلی: دہلی سے سان فرانسسکو جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں تکنیکی خرابی آ گئی، جس کے بعد اس نے روس کے کراسنویارسک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔ بتایا جاتا ہے کہ کاک پٹ کے عملے کو کارگو ہولڈ ایریا میں خرابی کا پتہ چلا، جس کے بعد اسے لینڈ کرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، پھنسے ہوئے مسافروں کے لیے دوسری پرواز کا بندوبست کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایئر لائن نے جمعرات کی رات دیر گئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی-183، جو دہلی سے سان فرانسسکو جا رہی تھی، تکنیکی وجوہات کی وجہ سے کراسنویارسک بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دی گئی ہے۔ طیارہ بحفاظت اتر گیا ہے اور ہم متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مہمانوں کا خیال رکھا جائے۔‘‘
جمعہ کی صبح ایک اور اپ ڈیٹ میں ایئر انڈیا نے کہا کہ طیارہ تمام 225 مسافروں اور عملے کے 19 ارکان کے ساتھ کراسنویارسک انٹرنیشنل ایئرپورٹ (کے جے اے) پر بحفاظت اتر گیا اور تمام مسافروں کو ٹرمینل کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایئر لائن نے کہا، ’’چونکہ ایئر انڈیا کا یہاں اپنا عملہ نہیں ہے، اس لیے ہم مسافروں کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔ ایئر انڈیا سرکاری ایجنسیوں اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ بھی رابطے میں ہے اور ہم مسافروں کو جلد سے جلد سان فرانسسکو کے جانے کے لیے دوسری پرواز کا بندوبست کر رہے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : مانسون اجلاس: حکومت کی 6 نئے بل لانے کی تیاری، جانیں تفصیلات
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔