یو پی میں ’خاکی‘ پھر داغدار، خاتون سے عصمت دری معاملہ میں کانسٹیبل گرفتار!
ہیڈ کانسٹیبل یشونت راٹھوڑ اور ایک ہوم گارڈ 19 جون کی رات کو خاتون کے گھر پہنچے تھے۔ خاتون نے فون کر کے شکایت کی تھی کہ اس کے شوہر کے ذریعہ اسے پیٹا جا رہا ہے اور غلط سلوک کیا جا رہا ہے۔
اتر پردیش میں ایک بار پھر خاکی وردی پر داغ لگ گیا ہے۔ واقعہ بلند شہر ضلع کا ہے جہاں ایک پولیس کانسٹیبل کو ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ متاثرہ نے الزام عائد کیا کہ 57 سالہ ہیڈ کانسٹیبل یشونت راٹھوڑ گھریلو تشدد واقعہ کی ایک شکایت پر اس کے گھر آئے تھے اور تبھی انھوں نے اس جرم کو انجام دیا۔
ہیڈ کانسٹیبل یشونت راٹھوڑ اور ایک ہوم گارڈ دراصل گزشتہ 19 جون کی شب کو خاتون کے گھر پہنچے تھے۔ خاتون نے فون کر کے پولیس کو بلایا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ اس کے شوہر کے ذریعہ اسے پیٹا جا رہا ہے اور غلط سلوک کیا جا رہا ہے۔ خاتون کے مطابق اس کا شوہر دوسری شادی کر کے دوسری بیوی کے ساتھ رہ رہا تھا۔
بلند شہر کے سینئر ایس ایس پی سنتوش کمار کا کہنا ہے کہ ’’گھریلو تنازعہ کی شکایت کے بعد رات 11 بجے ہیڈ کانسٹیبل متاثرہ کے گھر گیا تھا۔ اس نے متاثرہ کے ساتھ گھر کی پہلی منزل پر ایک گھنٹہ گزارا۔ متاثرہ نے ہیڈ کانسٹیبل کے ساتھ ہوئی بات چیت کو ریکارڈ کر لیا تھا۔ عصمت دری متاثرہ نے ریکارڈنگ پولیس کے سپرد کر دی ہے۔ اس میں کانسٹیبل کو مبینہ طور پر فحش باتیں کرتے ہوئے سنا گیا ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔