بابری مسجد کے پیروکار اقبال انصاری نے یوگی آدتیہ ناتھ کے دوبارہ وزیر اعلیٰ بننے کے لئے مانگی دعا
رپورٹ کے مطابق سنت پرمہنس نے ہنومان اور رام للا سے دعا مانگی، جبکہ اقبال انصاری نے باقاعدہ ہاتھ اٹھا کر یوگی آدتیہ ناتھ کے دوبارہ وزیر اعلی بننے کے لئے دعا مانگی۔
لکھنؤ: اتر پردیش میں انتخابات چل رہے ہیں اور سات میں سے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ دریں اثنا، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے کے لئے بابری مسجد کے سابق پیروکار اقبال انصاری نے بھی دعا کی ہے۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقبال انصاری نے تپسوی چھاونی کے سنت پرمہنس کے ساتھ مل کر دعا کی اور یوگی کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مسجد حرام میں میں نصف سال کے دوران 8 ملین زمزم بوتلیں تقسیم
رپورٹ کے مطابق سنت پرمہنس نے ہنومان اور رام للا سے دعا مانگی، جبکہ اقبال انصاری نے باقاعدہ ہاتھ اٹھا کر یوگی آدتیہ ناتھ کو دوبارہ وزیر اعلی بننے کے لئے دعا مانگی۔ دعا مانگنے کے بعد اقبال انصاری نے کہا کہ یہ الیکشن کا دور ہے، پرمہنس نے اپنے طریقہ سے عبادت کی ہے جبکہ ہم نے اپنے مذہب کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کی دعا مانگی ہے۔
اقابل انصاری نے کہا، ’’ہم لوگوں کی یہی مانگ ہے اور ہم لوگ یہی چاہتے ہیں۔ ایودھیا دھرم کی نگری ہے اور سنتوں کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کرنا ان کا دھرم ہے۔ ہم لوگ بھی ان سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہم لوگ یہی چاہتے ہیں کہ یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوں۔ ایودھیا میں جو بھی مذہبی کام ہوگا، ہم اس میں ساتھ رہیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چونکہ سنت پرمہنس کے ساتھ ایودھیا میں رہتے ہیں اور یہاں جب رہیں گے تو دیوی دیوتاؤں کے درشن بھی کریں گے۔
اس موقع پر سنت پرمہنس نے کہا کہ میں نے اقبال انصاری کے ساتھ مل کر ہنومان اور رام للا کی خوصی پوجا کرتے ہوئے دعا مانگی ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ مکمل اکثیرت کے ساتھ پھر سے وزیر اعلیٰ بنیں۔ اقبال انصاری نے بھی یہی دعا کی ہے۔ جیسے ہی یوگی دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوں گے، ہم پھر سے مل کر رام للا کے درشن کریں گے، کیونکہ بی جے پی ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے لئے کام کرتی ہے۔ لہذا ہر طبقہ کے لوگ ان کے ساتھ ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔