مسجد حرام میں میں نصف سال کے دوران 8 ملین زمزم بوتلیں تقسیم

موجودہ ہجری سال کی پہلی ششماہی کے دوران مسجد حرام میں زمزم پانی دینے کے محکمے نے زمزم کے پانی کی 8 ملین ایک بار استعمال کی جانے والی بوتلیں فراہم کیں

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

الریاض: موجودہ ہجری سال کی پہلی ششماہی کے دوران مسجد حرام میں زمزم پانی دینے کے محکمے نے زمزم کے پانی کی 8 ملین ایک بار استعمال کی بوتلیں فراہم کیں۔ ان بوتلوں میں 200 ملی لیٹر پانی ڈالا جاتا ہے۔ زمزم کی یہ بوتلیں مسجد الحرام کے عازمین میں تقسیم کی گئیں۔اس کے علاوہ 38,000,000 لیٹر پانی بھی تقسیم کیا۔ زمزم کا پانی 5221 زمزم کنٹینرز اور 30 گاڑیوں اور خصوصی گاڑیوں کے ذریعے مسجد حرام میں پہنچایا اور تقسیم کیا جاتا ہے۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے حال ہی میں دو حرمین میں آنے والے زائرین کو زمزم کا پانی تقسیم کرنے میں مہارت رکھنے والے متعدد روبوٹ تیار کیے ہیں۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے اور کی جنرل پریذیڈنسی نے ایک اسمارٹ "روبوٹ" کا افتتاح کیا ہے۔ یہ روبوٹ انسانی لمس کے بغیر مسجد حرام میں آنے والوں کے درمیان آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرے گا۔


اس موقع پر مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ جدید ٹکنالوجی سماجی خدمات کے لیے مسخر ہو چکی ہے بالخصوص جب کہ کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ عام ہو گیا ہے۔ یہ ٹکنالوجی اب مسجد حرام کے زائرین کے تحفظ و سلامتی کے واسطے استعمال میں آئے گی۔

شیخ السدیس نے تمام انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں جدید سائنس کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی کو سراہا۔ اسی کے سبب آج روبوٹ انسانی لمس کے بغیر حرمین کے زائرین کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالے بغیر آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنے کا کام انجام دے رہا ہے۔

حرمین کی انتظامیہ روزانہ مسجد حرام کے اندر آب زمزم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آب زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔