غیرمعمولی بارش اور گرمی دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کا خطرناک اشارہ!

کرناٹک کے بنگلورومیں جون میں ہونے والی بارش کا 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بنگلورو میں 111.1 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>بارش/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

بارش/ تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

معمول سے زیادہ بارش اور گرمی کے باعث دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات بڑھنے لگے ہیں۔ سری لنکا میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں متاثر ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کولمبو سمیت سری لنکا کے 7 اضلاع کو سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہے جہاں 19 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔

جنوبی افریقہ میں بھی طوفانی بارش ہو رہی ہے۔ ایسٹرن کیپ صوبے میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا ہے جس کے باعث 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ کئی مکانات تباہ ہو ئے ہیں۔ جرمنی میں بھی شدید بارش ہو رہی ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی کے جنوبی علاقوں میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں، ریاست باواریا اور باڈن ورٹمبرگ کے متعدد علاقوں میں سیلابی پانی جمع ہو گیا، شدید بارش کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی اور ڈیم تک ٹوٹ گئے۔


ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں بھی جون میں ہونے والی بارشوں سے 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنگلورو میں 111.1 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے۔ ماہرین پوری دنیا میں ہونے والی غیر معمولی بارش اور گرمی کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔