پرینکا گاندھی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے دی کشوری لال شرما کو مبارکباد، کہا- کشوری بھیّا، مجھے کبھی کوئی شک نہیں تھا...‘

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے رجحان میں امیٹھی سے کانگریس کے امیدوار کشوری لال شرما زبردست اکثریت سے کامیاب ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی اور کشوری لال شرما / تصویر:&nbsp;@priyankagandhi</p></div>

پرینکا گاندھی اور کشوری لال شرما / تصویر:@priyankagandhi

user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں جہاں پورے ملک کی نگاہیں انڈیا الائنس اور این ڈی اے کو حاصل ہونے والی سیٹوں پر لگی ہوئی ہیں تو وہیں لوگوں کا تجسس امیٹھی لوک سھا سیٹ کے تعلق سے بھی ہے۔ یہاں سے بی جے پی کی امیدوار اسمرتی ایرانی کے سامنے کانگریس کے امیدوار کشوری لال شرما میدان میں تھے جو اسمرتی ایرانی کو زبردست شکست دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ووٹوں کی گنتی میں کانگریس کے امیدوار کشوری لال شرما کو بی جے پی کی امیدوار اسمرتی ایرانی سے 82 ہزار سے زائد ووٹوں سے سبقت حاصل ہے۔ اس لحاظ سے یہاں سے کشوری لال شرما کی جیت کو یقینی مانا جا رہا ہے۔ ووٹنگ میں کشوری لال شرما کو ملنے والی سبقت پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک خاص انداز میں مبارکباد دی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارام ’ایکس‘ پر انہوں نے کشوری لال شرما اور اور اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کشوری لال شرما اور پرینکا گاندھی غالباً کسی کھلیان میں بیٹھے کھانا کھاتے نظر آ رہے ہیں۔


یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’کشوری بھیا، مجھے کبھی کوئی شک نہیں تھا، مجھے شروع سے یقین تھا کہ آپ کامیاب ہوں گے۔ آپ کو امیٹھی کے میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد۔‘‘ پرینکا گاندھی کے ذریعے دی گئی اس خاص مبارکباد کشوری لال شرما نے بھی جواب دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’یہ امیٹھی پریوار کا پیار ہے۔ دیدی امیٹھی پریوار نے تکبر کو مٹی میں ملا دیا۔‘‘  واضح رہے کہ امیٹھی سے اس بارکل 13 امیدوار انتخابی میدان میں تھے لیکن کشوری لال شرما کو واضح اکثریت ملتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔