لارنس بشنوئی گینگ کے دو شوٹر بہار کے گوپال گنج سے گرفتار، 4 بیرون ملکی پستول ضبط

پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ گینگ کا مظفر پور اور موتیہاری ضلع میں کوئی بڑا واقعہ انجام دینے کا ارادہ تھا، قبل میں بھی گینگ کے اراکین نے دونوں ضلعوں میں ریکی کی تھی۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بہار کے گوپال گنج ضلع واقع کچائیکوٹ چیک پوسٹ سے پولیس نے پیر کے روز اسلحہ کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ دونوں اس گینگ کے شوٹر ہیں۔

گوپال گنج کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سورن پربھات نے بتایا کہ ملی خبر کی بنیاد پر دو لوگوں کو کچائیکوٹ چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں اتر پردیش سے بہار میں داخل ہو رہے تھے۔ گرفتار لوگوں کی شناخت راجستھان کے اجمیر ضلع باشندہ کمل راوت اور مظفر پور ضلع باشندہ سنتنو شیوم کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے پاس سے آسٹریلیا میں تیار کردہ 4 پستول برآمد کی گئی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ خبر ملنے کے بعد دونوں کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ گرفتار لوگوں سے ایس ڈی پی او (صدر) کی قیادت میں ایس ٹی ایف، ڈی آئی یو کی ٹیم نے گہرائی سے پوچھ تاچھ کی۔ اس دوران پتہ چلا کہ گینگ کا مظفر پور اور موتیہاری ضلع میں کوئی بڑا حادثہ انجام دینے کا ارادہ تھا۔ قبل میں بھی گینگ کے اراکین نے دونوں ضلعوں میں ریکی کی تھی۔ مزید تفتیش کے لیے اجمیر اور دیگر متعلقہ ضلعوں کی پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی بہار میں گوپال گنج پولیس نے لارنس بشنوئی کے نام پر کاروباریوں سے 20 لاکھ روپے کی رنگداری مانگنے والے ایک جرائم پیشہ کو گرفتار کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔