اتراکھنڈ کے نینی تال میں دردناک سڑک حادثہ، میکس گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد کی موت

گاڑی میں 10 افراد سوار تھے جن میں سے 5 لوگوں کی موت ہو گئی، پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر راحت و بچاؤ کاری کی مہم میں مصروف ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اتراکھنڈ سے ایک دردناک سڑک حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع واقع اوکھل کانڈا میں یہ حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نینی تال میں ایک میکس گاڑی کھائی میں گر گئی جس پر کم از کم 10 افراد سوار تھے۔ اس حادثہ کی خبر ملنے کے بعد پولیس و انتظامیہ کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر راحت و بچاؤ کاری کا کام شروع کر دیا۔


بتایا جاتا ہے کہ نینی تال ضلع کے بھیم تال اسمبلی حلقہ واقع اوکھل کانڈا بلاک کے پتلٹ سڑک پر یہ حادثہ پیش آیا۔ میکس گاڑی میں سوار 10 میں سے 5 افراد کی تو موت ہو گئی، لیکن باقی 5 کی حالت کے بارے میں فی الحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔