شراب نوشی کے لئے پیسے نہ دینے پر تین نوجوانوں کی درخت سے باندھ کر پٹائی
آشٹا پولیس نے مختلف دفعات کے تحت ملزم بھرت کشواہا اور اس کے دو دوستوں کے خلاف معاملہ درج کرکے دونوں ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے، اس موقع کا ویڈیو بھی وائرل ہوگیا ہے۔
سیہور: مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع کے آشٹا میں پرانی اندور۔ بھوپال شاہراہ پر درگاہ کے نزدیک تین نوجوانوں کو درخت سے باندھ کر پٹائی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ دو دیگر کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تمل ناڈو: انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والا سات سال کا ننہا صحافی
پولیس ذرائع کے مطابق اروند اپنے چچیرے بھائی پپو اور اجے کے ساتھ اپنے گاؤں سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کل آشٹا کپڑے لینے جارہا تھا۔ اسی دوران تینوں بھائیوں نے کپڑے خریدے اور جب وہ تینوں بھوپال ناکہ کے نزدیک درگاہ کے پاس سے گزر رہے تھے تو ان کی گاڑی کا پٹرول ختم ہوگیا۔ وہ گاڑی کو دھکا لگاکر پٹرول پمپ تک جا رہے تھے کہ شراب کی دکان کے نزدیک انہیں ایک شخص بھرت ملا جو اپنے دوستوں کے ساتھ شراب پی رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں دو متوازی حکومتیں کام کر رہی ہیں: اکھلیش
بھارت نے اروند کو اپنے پاس بلاکر اس سے شراب کے لئے 1500 روپے مانگے۔ روپے نہ دینے پر اروند اور اس کے بھائیوں کے ساتھ ملزم بھرت اور اس کے ساتھیوں نے مار پیٹ کی۔ جس سے تینوں لوگ زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، جہاں بھارت کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ آشٹا پولیس نے مختلف دفعات کے تحت ملزم بھرت کشواہا اور اس کے دو دوستوں کے خلاف معاملہ درج کرکے دونوں ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے، اس موقع کا ویڈیو بھی وائرل ہوگیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔