ملک میں دو متوازی حکومتیں کام کر رہی ہیں: اکھلیش

اکھلیش نے کہا کہ دلت، محروم، پسماندہ و کمزور طبقات کے اوپر ادھر بی جے پی اقتدار میں مظالم اچانک بڑھ گئے ہیں کیونکہ بی جے پی مکمل طور سے سرمایہ داروں اور استحصال کرنے والوں کی حمایت یافتہ پارٹی ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماجو ادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ ملک میں دو متوازی حکومتیں کام کر رہی ہیں۔ ایک حکومت کا بی جے پی قیادت کر رہی ہے اور دوسری متوزی حکومت آر ایس ایس کی قیادت میں اپنا ایجنڈ نافذ کراتی ہے۔

بی جے پی حکومت پر اقتدار کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگھ سماج پر تفریق پیدا کرتا ہے ان دو پاٹوں کے درمیان عوام اور اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنان برابر پس رہے ہیں۔ جن پر نظم و نسق کو سنبھالنے کی ذمہ داری ہے وہیں لگاتار قانون کا مذاق بنا رہے ہیں۔ انصاف دینا تو دور کی بات اس کے برخلاف مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ اقتدار کے پناہ یافتہ مجرمین نے پوری ریاست میں دہشت بپا کر رکھی ہے۔


ایس پی سربراہ نے کہا کہ دلت، محروم، پسماندہ و کمزور طبقات کے اوپر ادھر بی جے پی اقتدار میں مظالم اچانک بڑھ گئے ہیں کیونکہ بی جے پی مکمل طور سے سرمایہ داروں اور استحصال کرنے والوں کی حمایت یافتہ پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پنچایت اور بلاک پرمکھ انتخابات میں بی جے پی نے اقتدار کا جیسا غلط استعمال کیا ہے وہ شرمناک اور جمہوریت کے بہیمانہ قتل کے مترادف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔