تمل ناڈو: انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والا سات سال کا ننہا صحافی

بچے نے ایک نیوز رپورٹ کی نقل کرتے ہوئے ویڈیو بنائی جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ اس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اسے لگاتار شیئر کر رہے ہیں

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

قومی آواز بیورو

چنئی: تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں 7 سال کے ایک بچے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھوم مچا دی ہے۔ بچے نے ایک نیوز رپورٹ کی نقل کرتے ہوئے ویڈیو بنائی جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ اس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اسے لگاتار شیئر کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والے اس بچے کا نام ریتو ہے، جوکہ کوئمبٹور کا رہائشی ہے اور اس چھوٹی سی عمر میں ہی اس نے لوگوں کو اپنا فین بنا لیا ہے۔ ریتو نے کورونا بحران کے درمیان ریاست میں نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران موبائل فون چلانا سیکھ لیا۔ اس دوران انہوں نے یوٹیوب اور فیس بک کی متعدد ویڈیوز دیکھیں۔ ریتو کے والد نے اپنے بیٹے کی انہی شرارتوں کو قید کرنے کے لئے ایک یوٹیوب پیج بنا لیا۔


ریتو کے والد اس وقت حیران رہ گئے جب ان کے بیٹے نے انہیں بتایا کہ وہ اداکاری کرنا چاہتے ہیں۔ تجربہ کے طور پر ریتو نے ایک نیوز رپورٹ کی نقل کرتے ہوئے ویڈیو تیار کی۔ اس ویڈیو میں وہ خود ہی اینکر بنے، عام آدمی بھی بنے اور فیلڈ رپورٹ بھی بن گئے۔ آٹھ منٹ کی اس ویڈیو کے ذریعے ریتو اپنی اداکاری کی صلاحیت کو ظاہر کرنے میں کامیاب رہے۔

ریتو کے تمل بولنے کے انداز نے لوگوں کو کئی قدآور رپورٹروں کی یاد دلا دی اور لوگ اسے دیکھ کر اپنی ہنسی نہیں روک پاتے۔ انٹرنیٹ کا کافی مشہور ہو چکے ریتو کی عمر اتنی کم ہے کہ انہیں شہرت کے معنیٰ بھی نہیں معلوم۔ ریتو کی ویسے سائنس میں دلچسپی ہے اور وہ مستقبل میں خلاباز بننا چاہتے ہیں۔


ریتو کے والد جوتی راج نے کہا کہ انہوں نے ریتو راکس کے نام سے چینل شروع کیا اور ویڈیو بنانے کے لئے ’تمادا میڈیا‘ کے ساتھ شراکت داری کی۔ وہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ریتو کی ویڈیو کو 'Breaking News I Reporter's Galatta' سرچ کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔ تین دنوں کے اندر اس ویڈیو کو 2 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور لوگ ریتو کی اگلی ویڈیو کا انتظار کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔