کورونا بحران کے دوران وقتی طور پر مساجد بند رکھنے میں کوئی شرعی قباحت نہیں: امام حی سعید احمد
امام حی احمد سعید کا کہنا ہے کہ ہم پر شرعی حکم ہے کہ اس شہر کا سفر نہ کریں جہاں وبا پھوٹی ہو اور اگر اپنے ہی شہر میں وبا پھوٹی ہو تو شہر سے باہر نہ جائیں تاکہ لوگ مشکل میں نہ پڑ جائیں۔
سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالخلافہ سری نگر کے نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد کے امام حی سعید احمد سعید نقشبندی نے سرکار سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں درج ہو رہے بے تحاشہ اضافے کے پیش نظر وادی میں جملہ چھوٹی بڑی مساجد اور سیاحتی مقامات فی الوقت بند ہونے چائیے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے وقتی طور پر مساجد بند رکھنے میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے۔
موصوف امام نے یو این آئی اردو کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ دین اسلام لوگوں کے تحفظ کو ترجیح دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پر شرعی حکم ہے کہ اس شہر کا سفر نہ کریں، جہاں وبا پھوٹی ہو اور اگر اپنے ہی شہر میں وبا پھوٹی ہو تو شہر سے باہر نہ جائیں، تاکہ لوگ مشکل میں نہ پڑ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا گائیڈ لائنز پر عملدر آمد ضروری ہے لیکن وبا کو روکنے کے لئے اتنا ہی کافی نہیں ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مساجد میں بڑی مجالس کے دوران وائرس پر قابو پانا ناممکن ہے لہذا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر لاک ڈاون واحد راستہ ہے جبکہ فی الوقت سبھی مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی نہیں ہونی چاہئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔