ویڈیو انٹرویو: بی جے پی-آر ایس ایس خاتون مخالف ہے، ہر طبقہ اس حکومت سے ناخوش– پنکھڑی پاٹھک
نوئیڈا سے کانگریس امیدوار پنکھڑی پاٹھک نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کو نشانہ بنایا اور الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر بھی سوالیہ نشان لگایا۔
ہندوستان میں اس وقت انتخابی ماحول ہے۔ 5 ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں جس کی شروعات 10 فروری سے ہوگی۔ یوپی کی بات کریں تو یہاں 7 مراحل میں انتخاب مکمل ہوں گے۔ 10 مارچ کو سبھی ریاستوں کے نتیجے برآمد ہوں گے۔ اس درمیان تمام پارٹیاں انتخاب کی تیاری میں لگی ہوئی ہیں۔ کانگریس بھی لگاتار عوام کے درمیان پہنچ رہی ہے اور ان کے مسائل کو جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ قومی آواز کی ٹیم بھی اس دوران نوئیڈا پہنچی جہاں کانگریس امیدوار پنکھڑی پاٹھک سے کئی ایشوز پر سوال کیے گئے۔ پنکھڑی نے ہر سوال کا جواب بے باکی سے دیا۔
نوئیڈا سے کانگریس امیدوار پنکھڑی پاٹھک نے خواتین کو لے کر ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ مہم کا کتنا اثر نظر آ رہا ہے، اس پر اپنی بات رکھی۔ اس کے ساتھ ہی پنکھڑی پاٹھک نے مودی اور یوگی حکومت پر خوب حملہ کیا۔ ڈیولپمنٹ، بے روزگاری، تعلیم اور مہنگائی کو لے کر کانگریس امیدوار نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا، اتنا ہی نہیں حکومت کی پالیسیوں اور خواتین کے تئیں بی جے پی کی سوچ پر بھی بات کی۔ پیش ہے پنکھڑی پاٹھک سے قومی آواز کے نمائندہ پون نوٹیال کی ہوئی گفتگو پر مبنی ویڈیو۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔