پوتن کے بیمار ہونے کی کوئی خفیہ اطلاع نہیں ہے، امریکہ انٹیلی جنس ایجنسی

ولیم برنس نے کہا کہ صدر پوتن کی صحت کے بارے میں بہت ساری افواہیں ہیں۔ ہمارے پاس ایسی کوئی پختہ جانکاری نہیں ہے، جس پر زور دے کر کہا جاسکے پوتن بیمار ہیں۔

ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس
ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

واشنگٹن: امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنس نے کہا ہے کہ ان کے پاس روسی صدر ولادیمیر پوتن (70) کے بیمار ہونے کے بارے میں کوئی خفیہ اطلاع نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا سمیت غیر ملکی میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ 70 سالہ روسی صدر پوتن کی صحت خراب ہے اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

ولیم برنس نے مزید کہا کہ "صدر پوتن کی صحت کے بارے میں بہت ساری افواہیں ہیں۔ ہمارے پاس ایسی کوئی پختہ جانکاری نہیں ہے، جس پر زور دے کر کہا جاسکے پوتن بیمار ہیں۔ میرے خیال میں وہ بالکل صحت مند دکھائی دیتے ہیں۔" ولیم برنس نے کہا کہ روس کے مشہور اور طاقتور رہنما کے طور پر پوتن کا مقصد ملک کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ ہمسایہ ملک یوکرین پر کنٹرول کے بغیر نہیں ہو سکتا۔


سی آئی اے ڈائریکٹر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے یوکرین کو مزید طویل فاصلے پر مار کرنے والے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل روسی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی فورسز کا فوکس صرف مشرقی یوکرین پر نہیں ہے، مغرب کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار دینے کے بعد ماسکو نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔