عمران خان پر حملے کے بعد صورتحال خراب، پاکستان کے کئی حصوں میں مظاہرے، اسلام آباد میں لاک ڈاؤن

اسلام آباد میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ اس دوران پانی، راشن اور میڈیکل جیسی خدمات جاری رہیں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے بعد پاکستان کے حالات خراب ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں جمعرات کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر فائرنگ سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے زخمی ہونے کے بعد ملک بھر کے کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ اسلام آباد میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ اس دوران پانی، راشن اور میڈیکل جیسی خدمات جاری رہیں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں لاک ڈاؤن اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔ یہ حکم وزیراعظم شہباز شریف نے جاری کیا ہے۔

عمران خان نے اسپتال سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان پر حملہ شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور میجر جنرل فیصل کے کہنے پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلومات مل رہی ہیں اور وہ اس کی بنیاد پر یہ کہہ رہے ہیں۔ عمران خان کا یہ بیان پی ٹی آئی کے اسد عمر اور میاں اسلم اقبال نے میڈیا کو جاری کیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ عمران کے اس الزام کے بعد پاکستان میں حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آئے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔