راجستھان حکومت نے ای ڈبلیو ایس طبقہ کو عمر کی حد میں رعایت سمیت کئی اہم فیصلے کیے
اس فیصلے سے ای ڈبلیو ایس طبقہ کے مرد امیدواروں کو دیگر ریزرو طبقات کے مساوی زیادہ سے زیادہ عمر حد میں پانچ برس اور خواتین امیدواروں کو دس برس کی چھوٹ مل سکے گے۔
جے پور: راجستھان حکومت نے معاشی طور پر کمزور طبقہ (ای ڈبلیو ایس) کو دیگر ریزرو زمروں کے مساوی زیادہ عمر کی حد میں چھوٹ دیئے جانے کی تجویز کو منظوری دینے، مختلف سروس قواعد میں ترمیم اور سولر پاور پلانٹ کے قیام کے لئے این ٹی پی سی کو زمین الاٹ کرنے کی تجویز کو منظوری دینے کے ساتھ ہی کئی دیگر اہم فیصلے کیے ہیں۔
وزیراعلی اشوک گہلوت کی صدارت میں آج یہاں وزیراعلی کی رہائش پر ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے معاشی طور پر کمزور طبقہ (ای ڈبلیو ایس) کو بھی دیگرریزرو طبقات کے مساوی زیادہ عمر کی حد میں چھوٹ دیئے جانے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔
اس سے معاشی طور پر کمزور ایسے امیدواروں کو سرکاری خدمات میں فائدہ ملے گا جو تقرری کے لئے مقررہ عمر کی حد پار کر چکے ہیں، انہیں بھی دیگر ریزرو طبقات کے امیدواروں کی طرح عمر میں چھوٹ کا فائدہ مل سکے گا۔ ساتھ ہی بڑھائی گئی عمر کی حد تک سرکاری سروس میں تقرری کے مواقع مل سکیں گے۔
اس فیصلے سے ای ڈبلیو ایس طبقہ کے مرد امیدواروں کو دیگر ریزرو طبقات کے مساوی زیادہ سے زیادہ عمر حد میں پانچ برس اور خواتین امیدواروں کو دس برس کی چھوٹ مل سکے گے۔ خیال رہے کہ وزیراعلی نے ای ڈبلیو ایس طبقہ کے امیدواروں کو راحت دینے کے مقصد سے ریاستی بجٹ 2021-22 میں اس کا اعلان کیا تھا۔
میٹنگ میں گجر ریزرویشن کے دوران تین متوفیوں کے ایک ایک انحصارفرد کو سروس قواعد میں نرمی دیتے ہوئے ان کی تعلیمی اہلیت کے مطابق سٹی کونسل دوسا میں باقاعدہ تقرری کو منظوری دی گئی ہے۔کابینہ نے آنجہانی مان سنگھ گجر اور آنجہانی کیلاش گجر کے ایک ایک انحصار فردکو راجستھان میونسپلٹی (سب آرڈیننٹ اور کلیرکل سروس) قواعد 1964میں نرمی فراہم کرتے تھے چوتھے زمرہ کے ملازمین کے عہدہ پر تقرری دیئے جانے کو منظوری دی ہے۔
حکومت نے محکمہ پبلک ورکس میں انسپکٹر ہارٹیکلچر اور اسسٹنٹ انسپکٹر ہارٹیکلچر کے عہدہ کے لئے انٹرویو کے بجائے تحریری امتحان سے بھرتی کئے جانے اور ان عہدوں پر بھرتی راجستھان ایمپلائز سلیکشن بورڈ سے کئے جانے کے مقصد سے راجستھان ہارٹیکلچر سب آرڈینیٹ سروسز رولز، 1965 میں ترمیم کو بھی منظوری دی ہے۔ اس اس محکمہ میں باغ کی دیکھ بھال کے کاموں کے لئے زیادہ موپر اور اہل امیدوار دستیاب ہو سکیں گے۔
اس کے ساتھ ہی راجستھان سول سروس (سرکاری کالجوں کے اساتذہ، فزیکل ٹیچر اور لائبریرین کے ترمیم شدہ تنخؤاہ) قواعد 2009 میں ترمیم کو منظوری دی ہے۔ اس سے سرکاری کالجوں کے لیکچرار (جن میں لائبریرین اور پی ٹی آئی شامل ہیں) جن کا سالانہ انکریمنٹ 2جنوری 2006سے 30 جون 2006 کے درمیان ہے، انہیں موجودہ تنخواہ میں یکم جنوری 2006 کو ایک فاضل تنخواہ اضافہ کو منظور کرتے ہوئے ترمیم شدہ تنخواہ میں مستحکم کیا جاسکے گا۔
کابینہ نے جیسلمیر ضلع کے دیوی کوٹ گاوں میں 150 میگا واٹ سولر فوٹو والٹ پاور پلانٹ کے قیام کے لئے مرکزی حکومت کے پبلک انڈر ٹیکنگس میسرس این ٹی پی سی لمیٹڈ کے لئے تقریباً 577 بیگھا (93.48 ہیکٹیئر) زمین الاٹ کرنے کو منظوری دی ہے۔ اس سے ریاست میں رینیوایبل انرجی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ساتھ ہی مقامی سطح پر وزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور ریاست کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔