رمضان کے دوران حرم میں نمازیوں کی گنجائش ایک لاکھ اور معتمرین کی 50 ہزار کرنے کا فیصلہ
حرمین پریذیڈینسی کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں نماز اور عمرہ کے لیے داخل ہونے والے تمام افراد کو 'توکلنا' ایپ کے ذریعے اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا
حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے 'حرمین پریذیڈینسی' کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ مملکت کی ہدایت پر ماہ صیام کے دوران مسجد حرام میں نمازیوں کی یومیہ تعداد ایک لاکھ اور معتمرین کی 50 ہزار تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حرمین پریذیڈینسی کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں نماز اور عمرہ کے لیے داخل ہونے والے تمام افراد کو 'توکلنا' ایپ کے ذریعے اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا اور کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے یا پہلی خوراک لیے 14 دن گزر جانے کی تصدیق کرانا ہو گی۔ کرونا وبا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریض بھی مسجد حرام میں نماز کے لیے آسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں نماز کے لیے اور عمرہ کے لیے رجسٹریشن کی خاطر صرف دو ہی ایپ 'اعتمرنا' اور 'توکلنا' مختص ہیں۔ عمرہ کے رجسٹریشن کے حوالے سے کسی آن لائن پلیٹ فارم کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔