ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 175.46 کروڑ سے متجاوز
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 7 لاکھ 706 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔
نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سات لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 175.46 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 7 لاکھ 706 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 175 کروڑ 46 لاکھ 25 ہزار 710 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن میں بارودی سرنگ دھماکے میں نو فوجی ہلاک
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 16 ہزار 51 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد دو لاکھ دو ہزار 131 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.47 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 1.93 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں سوشل میڈیا پر قابو پانے کے لئے آرڈیننس جاری
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 37 ہزار 901 مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی اور اب یہ تعداد چار کروڑ 21 لاکھ 24 ہزار 284 ہو چکی ہے اور یہ شرح 98.83 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 8 لاکھ 31 ہزار 87 کووڈ ٹسٹ کیے جانے کے بعد ملک میں مجموعی طور پر 76 کروڑ ایک لاکھ 46 ہزار 333 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔