یمن میں بارودی سرنگ دھماکے میں نو فوجی ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوج کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور نو فوجی مارے گئے۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

صنعاء: یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں یمن کی حکومت نواز فورسز کے نو ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ جانکاری اتوار کو فوج کے ایک افسر نے دی۔ اہلکار نے بتایا کہ آج صوبہ صعدہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں نو فوجیوں کی موت ہوگئی۔

دوسری جانب فوج سے وابستہ مقامی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ "حکومت حامی فورسز کا ایک گشتی دستہ صعدہ صوبے کے البوکا میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آ گیا۔" ذرائع نے بتایا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوج کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور نو فوجی مارے گئے۔


انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں نے حالیہ دنوں میں صعدہ کے قریبی علاقوں میں سینکڑوں بارودی سرنگیں اور متعدد قسم کے طاقتور دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) بچھائے ہیں۔ اہلکار کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کی سیکورٹی فورسز کو اپنے (حوثی باغیوں) گڑھ کی جانب بڑھنے سے روکنے کی کوشش میں اپنے اہم گڑھ کے ایک بڑے علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔