مہنگائی، بے روزگاری سے توجہ ہٹانے کے لئے اٹھایا جا رہا ہے گیان واپی مسجد کا معاملہ: اجے ماکن
اجے ماکن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیان واپی مسجد کا معاملہ ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے جب ملک مہنگائی اور بے روزگاری سے متاثر ہے اور سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو رہے ہیں۔
نئی دہلی: ادھر، کانگریس کے جنرل سکریٹری اجے ماکن نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیان واپی مسجد کا معاملہ ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے جب ملک مہنگائی اور بے روزگاری سے متاثر ہے اور سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو رہے ہیں۔ عدالت اس معاملہ کی سماعت کر رہی ہے۔ بی جے پی دانستہ طور پر ایسے معاملے اٹھا رہے ہے، تاکہ نوجوانوں کی توجہ اصل مسئلہ سے ہٹائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : روپے کی قدر ریکارڈ نچلی سطح پر، ایک ڈالر 77.69 روپے کے برابر
سابق وزیر خزانہ چدمبرم کے بیٹے کارتی کی رہائش پر سی بی آئی کی چھاپہ پر اجے ماکن نے کہا کہ پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ کارروائی 12 سال پرانے معاملہ میں کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔ چھاپہ ماری کے وقت پر سوال کھڑے ہوتے ہیں۔
اجے ماکن نے کہا کہ بی جے پی لیڈران غلط فہمی کا شکار ہیں۔ اگر دلتوں اور آدیواسیوں پر ظلم ہوتا ہے تو ہندوستان ٹوٹ جائے گا۔ ہم ہندوستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ کانگریس کے لوگ ملک بھر میں گھوم کر اس پر بات کریں گے۔ ان سے گزارش ہے کہ ہندوستان کو جوڑنے میں مشکلات پیدا نہ کریں۔ لوگوں کے درمیان تفرقہ پیدا نہ کریں۔ ہماری تنظیم میں ساختی تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ ہمیں جمہوریت کے نئے ہتھیار سے کام لینا ہوگا۔ کانگریس میں ہر سطح پر نوجوانوں کو ہر جگہ مناسب نمائندگی ملنی چاہیے۔
اجے ماکن نے مزید کہا کہ آج تمام جنرل سکریٹریوں کی میٹنگ ہوئی۔ کل 11 بجے پھر میٹنگ کا انعقاد ہوگا۔ ریاست میں ایک ورکشاپ ہوگی، خالی آسامیوں کو 90 سے 120 دنوں میں پُر کیا جائے گا۔ عہدیدار کے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹاسک بنائے جائیں گے، جسے اس کو حاصل کرنا ہوگا۔ کوئی شخص پانچ سال سے زیادہ کسی عہدے پر فائز نہیں رہے گا۔ پارٹی میں 50 فیصد عہدے ہیں، 50 سال سے کم عمر کے لوگ ہوں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔