روپے کی قدر ریکارڈ نچلی سطح پر، ایک ڈالر 77.69 روپے کے برابر

عالمی مرکزی بینکوں کے ذریعہ جنرل پالیسی شروع کرنے کے بعد روپے پر دباؤ رہا ہے اور گزشتہ ہفتے آر بی آئی نے بھی اہم شرح سودوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا تھا۔

روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس
روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی روپیہ آج پھر امریکی ڈالر کے مقابلے گر کر ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ آج 14 پیسے گر کر روپیہ ایک امریکی ڈالر کے مقابلے 77.69 روپے پر پہنچ گیا۔ امریکہ میں مانیٹری پالیسی شرحوں کے سخت ہونے کی امید سے بھی روپے پر اثر پڑا ہے، کیونکہ ترقی یافتہ بازاروں میں کسی بھی طرح کا اضافہ عام طور پر ابھرتے بازاروں سے فنڈ کے آؤٹ فلو کے ساتھ ہوتا ہے تاکہ ہائی ریٹرن جمع کیا جا سکے۔

عالمی مرکزی بینکوں کے ذریعہ جنرل پالیسی شروع کرنے کے بعد روپے پر دباؤ رہا ہے اور گزشتہ ہفتے آر بی آئی نے بھی اہم شرح سودوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ عالمی خام تیل کی قیمتوں میں تیزی بھی روپے میں گراوٹ کا ایک سبب ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔