عوام کے ایشوز کمائی اور مہنگائی، بی جے پی کے ایشوز فساد-تاناشاہی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’عوام کے ایشوز کمائی، مہنگائی، بی جے پی کے ایشوز فساد، تاناشاہی، ملک کو آگے بڑھانا ہے تو بی جے پی کی منفی سوچ اور نفرت کی سیاست کو ہرانا ہے۔‘‘

راہل گاندھی
راہل گاندھی
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں بڑھتی مہنگائی سے لوگ بے حال ہیں۔ ہول سیل مہنگائی 9 سالوں کی اعلیٰ سطح پر جا پہنچا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو گھیرا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’عوام کے ایشوز کمائی، مہنگائی، بی جے پی کے ایشوز فساد، تاناشاہی، ملک کو آگے بڑھانا ہے تو بی جے پی کی منفی سوچ اور نفرت کی سیاست کو ہرانا ہے۔ آؤ مل کر بھارت جوڑو۔‘‘

واضح رہے کہ فروری 2022 میں تھوک پرائس انڈیکس پر مبنی شرح مہنگائی 13.11 فیصد رہی تھی۔ تھوک مہنگائی شرح کا گزشتہ پانچ مہینے کی یہ اعلیٰ سطح ہے۔ جنوری 2022 میں مہنگائی شرح 12.96 فیصد رہی تھی۔ مہنگائی شرح گزشتہ ایک سالوں سے زیادہ وقت سے لگاتار دہائی کے ہندسے میں ہے۔ ایک سال پہلے تھوک مہنگائی شرح 10.74 فیصد پر تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔