دہلی میں اپریل کی گرمی نے توڑا 122 سالہ ریکارڈ، اس تاریخ کے بعد ملے گی راحت!

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اپریل کی گرمی نے 122 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، تاہم اب 15 اپریل کے بعد گرمی کی لہر سے نجات مل جانے کی امید ہے۔

دہلی میں گرمی / Getty Images
دہلی میں گرمی / Getty Images
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں بالخصوص شمالی ہندوستان میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے اور اپریل کے مہینے میں دہلی کی گرمی نے 122 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب 15 اپریل کے بعد اس مہینے کے بقیہ دنوں میں لوگوں کو گرم لہر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج منگل یعنی 12 اپریل کو لگاتار چھٹے دن گرم لہر چلے گی۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دہلی میں صبح کے وقت بھی گرمی کا زور رہا اور کم از کم درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری زیادہ 22.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ تاہم اگلے دو دن میں یعنی اپریل کے وسط میں گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ایک روز قبل یعنی پیر کے روز درجہ حرارت 42.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو اپریل کے مہینے میں ریکارڈ ہے۔ دہلی میں اپریل کے اوائل میں 122 سال میں سب سے زیادہ درجہ حرارت درج کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مارچ کے آخر سے ہی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ 14 اپریل سے لو کا زور کم تو ہوگا لیکن درجہ حرارت میں اضافہ کے سبب گرمی سے راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین دنوں میں شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں گرم لہر سے راحت ملنے کا امکان ہے۔


قبل ازیں، محکمہ موسمیات نے اطلاع دی تھی کہ ہندوستان نے 121 سالوں میں اس سال اوسطاً مارچ مہینے میں شدید ترین گرمی درج کی گئی۔ جس میں ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 1.86 ڈگری سیلسیس زیادہ رہا تھا۔ یہ ریکارڈ توڑ اعداد شمال مشرقی اور وسطی ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حراست میں بڑے فرق پر مبنی تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔