کورونا سے مرنے والوں کی تعداد خوفناک! 24 گھنٹے میں 3207 افراد فوت، 132788 نئے معاملے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3207 مریضوں کی موت ہوئی اور اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 35 ہزار 102 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسزکی شرح 6.34 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ شرح اموات 1.18 فیصد ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورون وائرس (کووڈ۔19) کے یومیہ کیسز میں ایک مرتبہ پھر معمولی اضافہ ہونے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 1,32,788 نئے کیسز سامنے آئے، لیکن اس وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد اس وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں سے ایک لاکھ سے زیادہ رہی، جس کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 92.48 فیصد ہوگئی ہے۔ اس دوران پیر کو 23 لاکھ 97 ہزار 91 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 21 کروڑ 85 لاکھ 46 ہزار 667 افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1,32,788 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 83 لاکھ 07 ہزار 832 ہوگئی۔ اس دوران دو لاکھ 31 ہزار 456 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک 2 کروڑ 61 لاکھ 79 ہزار 085 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹو کیسز 1,01,875 کم ہوکر 17 لاکھ 93 ہزار 645 ہو گئے ہیں۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,207 مریضوں کی موت ہوئی اور اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 35 ہزار 102 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسزکی شرح کم ہوکر 6.34 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.18 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 22,680 کم ہو کر 2,33,498 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں مزید 35,949 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 54,31,319 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 854 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 96,198 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 4551 کی کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 2,02,828 رہ گئی ہے اور 24,117 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 23,34,502 ہوگئی ہے جبکہ مزید 194 مریضوں کی موت ہوگئی مرنے والوں کی تعداد 9009 تک ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 15431 کم ہوئے ہیں، اور ان کی تعداد 298320 رہ گئی ہے۔ وہیں مزید 464 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 29554 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2290861 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز 862 کی کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 10178 رہ گئی ہے۔ یہاں مزید 62 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 24299 ہوگئی ہے۔ وہیں 1392386 مریض کورونا کو شکست دیئے چکے ہیں۔


تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 830 کم ہو کر 33254 رہ گئے ہیں، جبکہ اب تک 3296 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 544294 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹوکیسز 7058 کم ہو کر 146737 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1546617 ہوگئی ہے جبکہ 11034 افراد کی موت ہوئی ہے۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 5650 کم ہو کر 296131 ہوگئے ہیں اور مزید 490 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 24722 ہوگئی ہے۔ وہیں 1802176 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔