سی بی آئی کورٹ نے لالو یادو کا پاسپورٹ ریلیز کرنے کا دیا حکم
سی بی آئی کی اسپیشل کوررٹ نے اس عرضی پر سماعت کرنے کے بعد ہفتہ کو لالو یادو کا پاسپورٹ ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔
رانچی: رانچی میں واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو یادو کا پاسپورٹ ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے لیے لالو یادو نے اپنے وکیل اننت کمار ویج کے ذریعے عدالت میں عرضی پیش کی تھی۔ سی بی آئی کی اسپیشل کوررٹ نے اس عرضی پر سماعت کرنے کے بعد ہفتہ کو لالو یادو کا پاسپورٹ ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ لالو یادو کو چارہ گھوٹالہ کے چار مقدمات میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر تقریباً ڈھائی سال جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ ضمانت کی شرط کے مطابق ان کا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانا ہوگا اور وہ عدالت کی اجازت سے ہی اپنا پاسپورٹ حاصل اور استعمال کر سکتے ہیں۔
قبل ازیں، گزشتہ ستمبر میں عدالت نے سنگاپور میں علاج کے لیے ان کا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ وہاں ان کے گردے کی پیوندکاری کی گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لالو پرساد یادو کو ایک بار پھر ہیلتھ چیک اپ کے لیے سنگاپور جانا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔