تمل ناڈو: وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادھیاندھی اسٹالن نے وزیر کے طور پر حلف لیا
حلف برداری کی تقریب دربار ہال میں منعقد ہوئی اور اس میں کئی معززین نے شرکت کی۔ تقریب میں اسٹالن کابینہ کے تمام سینئر وزراء موجود تھے۔ جونیئر اسٹالن نے تامل زبان میں اپنے عہدے کا حلف لیا۔
چنئی: ’ڈی ایم کے‘ کے یوتھ ونگ لیڈر اور چیپاک-تھروواللیکنی حلقہ سے رکن اسمبلی ادھیاندھی اسٹالن نے بدھ کے روز تمل ناڈو کابینہ میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔ ادھیانیدھی نے کہا کہ انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے اور اس کے مطابق کام کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے اُدھیاندھی اسٹالن کو تمل ناڈو کے گورنر آر این روی نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
حلف برداری کی تقریب دربار ہال میں منعقد ہوئی اور اس میں کئی معززین نے شرکت کی۔ تقریب میں اسٹالن کابینہ کے تمام سینئر وزراء موجود تھے۔ جونیئر اسٹالن نے تامل زبان میں اپنے عہدے کا حلف لیا۔ ان کی شمولیت سے ان کے والد اور وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی قیادت میں کابینہ میں وزراء کی تعداد 34 سے بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔
ادھیاندھی اسٹالن اپنے آنجہانی دادا کلیگنار کروناندھی اور والد ایم کے اسٹالن کے بعد کروناندھی خاندان کی تیسری نسل کے وزیر ہوں گے۔ ادھیاندھی ایک فلمی اداکار اور پروڈیوسر ہیں اور اس چیپاک اسمبلی حلقہ سے 2021 میں بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوئے تھے، جس کی نمائندگی ان کے آنجہانی دادا کلیگنار کروناندھی نے کی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔