'بھارت جوڑو یاترا' میں شامل ہوئے آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن

آج ریزرو بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر این رگھو رام راجن بھی اس یاترا میں شامل ہوئے۔ اس دوران ڈاکٹر راجن نے راہل گاندھی کے ساتھ چلے اور اقتصادی مسائل وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا۔

'بھارت جوڑا یاترا'
'بھارت جوڑا یاترا'
user

یو این آئی

سوائی مادھوپور: کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی جا رہی بھارت جوڑو یاترا راجستھان میں دسویں دن آج صبح سوائی مادھوپور ضلع کے بھاڑوتی سے شروع ہوئی۔ بدھ کو بھی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، کئی وزراء اور ایم ایل اے اور پارٹی عہدیدار راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں چل رہے ہیں۔

بھارت جوڑو یاترا میں مختلف طبقات اور علاقوں کے لوگ شامل ہو رہے ہیں اور آج ریزرو بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر این رگھورام راجن بھی اس یاترا میں شامل ہوئے۔ اس دوران ڈاکٹر راجن نے راہل گاندھی کے ساتھ چلے اور اقتصادی مسائل وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا۔


'بھارت جوڑا یاترا' میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوئی اور اس کے لیے لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ یاترا 10 بجے بامن واس کے باڑشیام پورہ ٹونڈ پہنچی اور اب وہاں دوپہر میں آرام کریں گے۔ اس کے بعد یہ یاترا سہ پہر 3:30 بجے سے دوبارہ شروع ہوگی، جو شام 6:30 بجے دوسہ ضلع میں داخل ہوگی اور لالسوٹ کے بگڑی گاؤں چوک پہنچے گی جہاں راہل گاندھی نکڑ سبھا کریں گے۔ اس کے بعد یاترا لالسوٹ کے نزدیک بیلونا کلاں میں رات کا آرام کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔