لکھنؤ: اودھ گرلز ڈگری کالج نے طالبات کے لیے قائم کی ’ہیپی نیس لیب‘
کالج کی پرنسپل پروفیسر بینا رائے نے کہا کہ نوجوان نسل کو مختلف معاملات پر تناؤ کا سامنا ہے اور یہ اقدام انہیں حالات سے نمٹنے اور جذباتی طور پر مضبوط بننے میں مدد دے گا۔
لکھنؤ: لکھنؤ کے ایک اہم ادارے اودھ گرلز ڈگری کالج (اے جی ڈی سی) نے ہیپی نیس لیب قائم کی ہے۔ لیب اب خوشی کے بارے میں وسیع تناظر اور نظریات کی بصیرت فراہم کرے گی۔ کالج کی این ایس ایس آفیسر پروفیسر اپما چترویدی نے کہا کہ لیب طالبات کو خوش رہنے اور مشکل حالات اور دباؤ والے واقعات سے نمٹنے میں مدد کرنے کی ایک کوشش ہے۔
کالج کی پرنسپل پروفیسر بینا رائے نے کہا کہ کالج میں 'دوست' کے نام سے ایک منفرد اقدام بھی کیا گیا ہے، جو ’باکس‘ ہے جس کے ذریعے طالبات (کسی بھی قسم کی مدد کے لئے مثلاً ڈاکٹر، کونسلر سے) تحریری طور پر اظہار خیال کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مختلف معاملات پر تناؤ کا سامنا ہے اور یہ اقدام انہیں حالات سے نمٹنے اور جذباتی طور پر مضبوط بننے میں مدد دے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔