شری امرناتھ یاترا: زائد از 4 ہزار یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ جموں بیس کمیپ سے روانہ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 4 ہزار 4 سو 16 یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

جموں: شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا دوسرا قافلہ ہفتے کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 4 ہزار 4 سو 16 یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 188 گاڑیوں میں سوار ان یاتریوں میں سے 1683 یاتری بالتل بیس کیمپ جبکہ 2733 یاتری پہلگام بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے۔

جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندی پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا کا سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ہفتے کی صبح باقاعدہ آغاز ہوا۔ تفصیلات کے مطابق یاتریوں کا پہلا قافلہ 'بم بم بھولے' اور 'ہر ہر مہادیو' کے نعروں کے بیچ ہفتے کی صبح اپنے اپنے بیس کیمپوں سے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوا۔ یاتریوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اوران میں سا دھو، مرد و زن، پیر و جوان شامل تھے۔


وسطی ضلع گاندربل کے بالتل بیس کیمپ سے سکریٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈاکٹر راگھو لنگر کے ساتھ ضلع کمشنر گاندربل اور ایس ایس پی گاندربل نے جھنڈی دکھا کر یاتریوں کے پہلے قافلے کو پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہوئی یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ جموں و کشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔