این ڈی اے کی لگے گی لنکا، ’انڈیا‘ کا اب بجے گا ڈنکا! ششی تھرور

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ٹوئٹ کر کے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے لکھا ’’این ڈی اے کی لگے گی لنکا، بجے گا اب انڈیا کا ڈنکا۔ یعنی این ڈی اے شکست فاش ہوگا اور انڈیا کا بولبالا ہوگا۔‘‘

ششی تھرور، تصویر آئی اے این ایس
ششی تھرور، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: بنگلورو میں گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے دوران اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے اتحاد کا نام 'انڈیا' (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) ہوگا۔ اجلاس میں شامل 26 جماعتوں کے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا۔ کانگریس کی قیادت میں اس اپوزیشن گروپ کو پہلے یو پی اے کے نام سے جانا جاتا تھا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ٹوئٹ کر کے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے لکھا ’’این ڈی اے کی لگے گی لنکا، بجے گا اب انڈیا کا ڈنکا۔ یعنی این ڈی اے شکست فاش ہوگا اور انڈیا کا بولبالا ہوگا۔‘‘ اس ساتھ انہوں لکھا ‘اجیتے گا انڈیا (آئی این ڈی آئی اے)۔‘


خیال رہے کہ بی جے پی کے خلاف 26 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا (آئی این ڈی آئی اے) کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو کہا کہ 26 پارٹیوں نے متحد ہو کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہمارا مقصد اپنے لیے اقتدار حاصل کرنا نہیں ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں جمہوریت، سیکولرازم اور سماجی انصاف کا تحفظ ہے۔ آئیے ہم ہندوستان کو ترقی، بہبود اور حقیقی جمہوریت کی راہ پر واپس لے جانے کا عزم کریں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم ایک ساتھ مل کر 11 ریاستوں میں حکومت میں ہیں۔ بی جے پی کو اکیلے 303 سیٹیں نہیں ملی ہیں۔ وہ اپنے اتحادیوں کے ووٹوں کا استعمال کر کے اقتدار میں آئے اور پھر ان سے کنارے لگا دیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔